اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے ہفتہ کے روز گلگت میں الشفا ٹرسٹ کے جدید ترین آئی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس ہسپتال کے زریعے مقامی آبادی کو اعلی معیار کی طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ تقریب میں روپانی فانڈیشن کے چیئرمین، اراکین پارلیمنٹ، فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل، معززین اور ڈونرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر الشفا ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر)رحمت خان، چیف آف میڈیکل سروسز ڈاکٹر واجد علی خان، اور پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر)ارشد بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ گلبر خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آنکھوں کے علاج کی سہولیات سے محروم تھے اور انھیں اسلام آباد جانا پڑتا تھا مگر اب انکا علاج یہیں ہو جایا کرے گا۔ رحمت خان نے کہا کہ ہسپتال میں یومیہ 150 او پی ڈی مریضوں کا علاج اور پچاس کی سرجری ہو سکے گی۔ یہ علاقے کا پہلا جدید ہسپتال ہو گا جس پر 355 ملین لاگت آئے گی اور یہ2026 کے اخر تک مکمل ہو جائے گا ۔