سنجوال کینٹ (نامہ نگار)حکومت ہوش کے ناخن لے اور اساتذہ کا معاشی قتل بند کریِ ملک افضال اگیگا پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع اٹک کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی صدارت ملک محمد افضال ضلعی صدر ، سردار وقاص نسیم چیف آرگنائزر اور مہتاب حسین ملک ضلعی چیئرمین نے کی ۔ احتجاجی ریلی ایجو کیشن آفس سے شروع ہو کر ڈی سی آفس کے گیٹ پر ختم ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت کو کہا کے وہ ملازمین کے حقوق کے لئے کیے گئے وعدے پورے کرے اور ملازمین کے جو جائز مطالبا ت ہیں وہ پورے کریں ورنہ اکتوبر 2023 میں جو تار یخی دھرنا دیا تھا اور آپکی یقین دہانی پر موخر کیا تھا وہ دوبارہ شروع ہو جائے گا اور اس مرتبہ روکنا ناممکن ہوگا ۔