فتح جنگ+باہتر (نامہ نگاران) یونین کونسل جھنگ آبادی کے لحاظ سے تحصیل فتح جنگ کی 3 (تیسری) بڑی یونین کونسل ہے۔ بنیادی مرکز صحت جھنگ مین جی روڈ پر واقع ہے۔ یہ ہسپتال جھنگ، بہلوٹ، کہالی، پنڈ بہادر خان، بالڑہ، کاملپور، نیکا، ڈھوک باوا، امیر خان، شاہ پور، ڈھوک بلوچ، کریمہ، تربیٹھی، جوہد، چوکڑا، بھگوی، حصار، ملٹی ہاسگ سوسائٹی تک کے مریض کو علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ مین روڈ پر ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت اوربھی بڑھ جاتی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے حالیہ ری ویمپنگ لسٹ میں سے اس کا نام نکال کر دیگر مراکز صحت جو کہ آ بادی کے لحاظ سے کم اہمیت کے حامل ہیں ان کا نام ڈال دیا گیا ہے۔ بنیادی مرکز صحت مین جی ٹی روڈ پر واقع ہو جو آئے روز کئی ایکسیڈنٹ کیسز کو بھی ڈیل کرتا ہے۔ یہ بلڈنگ 1980 میں تعمیر کی گئی تھی اور تب سے لے کر ابھی تک اس کی کوئی قابل ذکر مرمت بھی نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ ری ویمپنگ میں ناصرف پوری بلڈنگ کی مرمت کی جائے گی بلکہ اس میں نئے آلات مصب کیے جائیں گے اور اسے جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔ اس ری ویمپنگ کے بعد ان مراکز صحت میں 24 گھنٹے سروس دی جائے گی سردار افتخار احمد خان جھنگ،ملک آصف نواز بھلوٹ،حاجی عامر نواز اعوان،چوہدری محمد عظیم نیکا،ٹھیکیدار حاجی محمد مسکین اور دیگر اہل علاقہ نے کمشنر راولپنڈی،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور چیف منسٹر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی مرکز صحت جھنگ میں طبی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے ری ویمپنگ سکیم کے پہلے فیز میں شامل کیا جائے تاکہ علاقے کی ہزاروں کی آبادی کو ان کے گھروں کے نزدیک علاج معالجہ کی سہولت میسر ہو سکے کیونکہ علاقہ نلہ اور گردونواح کی آبادیوں کیلئے یہ ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
تحصیل فتح جنگ کے گائو ں جھنگ کے بنباد مرکز صحت ، میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی
Jul 29, 2024