کانٹا سسٹم پر بڑی گاڑیوں کا لوڈ کم کرکے نا مناسب اقدام کئے جارہے : سردار شفاقت خان

ٹیکسلا(نمائندہ نوا ئے وقت)آل پاکستا  ن ٹرانسپورٹ اتحادکے مرکزی رہنماء مشہو رٹر ا نسپورٹرسردارشفاقت خا ن آف احاطہ سالارگاہ نے کہاہے کہ ٹیکسلاسنگجا نی مارگلہ جی ٹی روڈپراین ایچ اے کے زیرانتظام کانٹاسسٹم پربڑی گاڑیوںکالوڈکم سے کم کرکے ا یسے نامناسب اقدام کوفروغ دیاجارہاہے،جس کے نتیجہ میںپورے ملک کے اندرٹرانسپورٹ کاپہیہ جام ہوکررہ جائے گا،ٹرانسپورٹ سے متعلقہ احتجاجی مظا ہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار شفا قت خان نے کہاکہ معلوم نہیں،این ایچ اے حکام نے کس منطق کے تحت 1965؁ء کے دورکاقانون نکا ل کرموجودہ حالات میںجدیدٹرانسپورٹ کے تمام تر جدیدتقاضوںکوملیامیٹ کرکے رکھ دیاہے،ا نہو ں نے کہاکہ 1965؁ء کے دورمیںبیڈفورڈ گاڑیا ں ہو اکرتی تھیں،جبکہ موجودہ حالات میںٹرانسپو ر ٹ کی شعبہ میںنئی جدت پیداہوچکی ہے،بغیروزن کے جد یدآٹومیٹک گاڑی کاوزن 19ٹن بنتاہے،جب این ا یچ اے حکام مجموعی وزن 32ٹن مقررکرتے ہیں ، تو  پھرکروڑوںروپے مالیتی گاڑیوںمیںلو ڈساما ن کی حیثیت تین یاچارسینکڑہ بنتی ہے،ایسے حالات میں گا ڑیوںکاتوپیٹرول ڈیزل بھی پورانہیںہو سکتا، جبکہ با قی اخراجات اس کے علاوہ بنتے ہیں،سردار شفا قت خان نے کہاکہ این ایچ اے حکام زمینی حقائق کاجا ئزہ لیتے ہوئے اتنابڑاقدم اٹھانے سے قبل ٹرا نسپو ر ٹ کے اداروں سے منسلک طبقہ سے مشاورت توکر لیتے،  این ایچ اے حکام کے منظورنظرافسران کے من مانے فیصلوںنے پورے ملک کے اندر ٹرا نسپور ٹ کے کاروبارکومکمل طورپرتباہ کرنے کامنصوبہ پیش کردیاہے،کیاایسے لوگوںکے بارے میںیہ خیال کیاجاسکتاہے،کہ این ایچ اے کے افسران ملک اورحکومت کے ساتھ مخلص ہیں ؟ا نہو ںنے کہاکہ ر شو ت کابازارگرم کرنے کیلئے چور دروازے کھولے جار ہے ہیں،کروڑوںروپے خرچ کرکے ٹرانسپورٹرزحق حلال کی مزدوری کرنے کا جذبہ لے کرمیدان میںآ تاہے،مگرقدم قدم پرایسے ہتھکنڈے اختیارکیئے جا تے ہیں،کہ ٹرانسپورٹرزاین ایچ اے سمیت دیگرتمام اداروںکورشوت دینے پر مجبورہوجائے،اوراسے ہتھ بندھاغلام بنادیاجا ئے،  گزشتہ چارمہینوںسے ٹرانسپورٹروںکوطرح طر ح کی دھمکیاںدے کرنکیل ڈالی جارہی ہے، ورمر حلہ وارایسی صورتحال پیداہوتی جارہی ہے،کہ ملک بھرمیںتعمیراتی میٹریل سمیت دیگرتمام سامان کی نقل وحمل ساقط وجامدہوکررہ جا ئے گی،انہوںنے وز یرا عظم پاکستان میاںشہبا زشریف سے اپیل کی کہ حا لات کی نزاکتوںکوسمجھتے ہوئے فی الفورمداخلت کر کے این ایچ اے حکام کوموجودہ جدیددو ر میں  1965؁ء کے دورکے قوانین کے نفاذسے روکاجا ئے،کیونکہ عام لوگ بجلی،گیس،پیٹرول ڈیزل،اورد یگراشیاء خوردنوش کی قیمتوںمیںبے تحاشہ اضافہ کے نتیجہ میںبہت زیادہ پریشان ہیں،این ایچ اے کے غلط فیصلوںکے نتیجہ میںملک بھرمیںٹرانسپورٹ کاپہیہ جام ہوگیا،اس کے بڑے سخت منفی اثرات ظاہرہونگے۔

ای پیپر دی نیشن