بہارہ کہو ، مسجد ،دکان، دفتر ،گھر ہر طرف بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا سیاپا

Jul 29, 2024

 بھارہ کہو (نامہ نگار) عوام کو بجلی کے بلوں کے لالے مسجد ،دکان، دفتر ،گھر ہر طرف بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا سیاپا پڑا ہوا ہے مسجد جائیں تو مسجدانتظامیہ بجلی کے بھاری بل کی ادائیگی کیلئے چندے کا تقاضہ کرتی ہے، دکان ہوٹل وغیرہ یا کسی بھی کاروبار کی جگہ پر بجلی کے بل کی بروقت ادائیگی کا شورشرابا ، گھر آئیں تو  بجلی کے بل کی فوری ادائیگی کا نوٹس تھما دیا جاتا ہے غریب کو غربت کی بڑی سزا دی جا رہی ہے اور اشرافیہ غریب کے خون پسینے پہ موجیں لوٹ رہا ہے واپڈا والے بھر پور طریقے سے عوام کا بے جا خون نچوڑ نے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں معززین علاقہ محمد رفیق اعوان ،ملک محمد سلطان ،محمد شفیق مغل ،امجد عباسی ،محمد سلیم، ،پرویز عباسی ،حمید بٹ ،محمد شبیر و دیگر نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب  سے ٹیکس وبھارہ بل  لے کراشرافیہ  کی  سہولیات کو مکمل بند کیا جائے۔

مزیدخبریں