بلدیہ کلرسیداں میں بے قاعدگیاں اپنے پورے عروج پر، کو ئی پو چھنے والا نہیں 

کلرسیداں(نامہ نگار)بلدیہ کلرسیداں میں بے قاعدگیاں اپنے پورے عروج پر،ایک کے بعد ایک کام میں خرابی،بلدیہ کلرسیداں کا یہاں کوئی لاری اڈہ یا بس بے بھی نہیں اس کے باوجود پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار شروع کردی،کلرسیداں میں کوئی جنرل بس اسٹینڈ موجود ہے نہ ہی بلدیہ کا کوئی اڈہ قائم ہے اس کے باوجود بلدیہ نے یہاں پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ کی وصولی شروع کر رکھی پہلے کہا گیا کہ جو گاڑی کسی بھی اڈے کو استعمال کرے گی ان سے یہ فیس وصول کی جائے گی مگر اب شہر میں داخل ہونے والی ہر گاڑی سے انٹری/پارکنگ فیس کے نام پر فی پھیرا 20 روپے کی وصولی کا دھندہ شروع ہے اور کوئی بھی اس شر کو روکنے کے لیئے سامنے آنے کو تیار نہیں،ادہر پیپلز پارٹی درکالی معموری کے صدر حاجی شوکت علی نے پارکنگ فیس کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کلرسیداں کا کوئی ایک کام بھی عوامی مفاد میں نہیں ہے ان کے ہر کام میں کرپشن کی داستانیں ہیں مسلم لیگ ن کے مقامی لوگ اگر اس بھتہ وصولی میں شراکت دار نہیں ہیں تو پھر وہ اس سمیت ہر لوٹ مار پر تماشائی کیوں بن جاتے ہیں ان کی یہ مجرمانہ خاموشی سنگین جرم یے جس سے مافیاز کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور شرفا کی زندگیوں کو اجیرن بنایا جا رھا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ کی اس لوٹ مار کا نوٹس لیں بلدیہ نے یہاں کوئی اڈہ قائم کیا ہے نہ ہی کہیں اس نے پارکنگ ایریا مختص کیا ہے اس کے باوجود پارکنگ فیس کی وصولی غنڈہ گردی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن