احسان غنی،ملک کامران کی خدمات کومدتوںیادرکھاجائے گا، علامہ شعیب

   ٹیکسلا+بھڈانہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف شخصیات حاجی احسان غنی اورملک کامران غنی کی مذہبی،دینی،سماجی اورسیاسی شعبہ میںدی جانے والی خدمات کومدتوںیادرکھاجائے گا،ان خیالات کاا ظہا راشاعت التوحیدوالسنۃ کے مرکزی قائدمفسر قرآن علامہ احمدشعیب خان ،علامہ خضرحیات بھکروی، مولانانذیراحمدآف تعلیم القرآن راولپنڈی،مو لانا حفیظ الرحمن آف ویسہ حضرو،سیدزبیرحسین شاہ،نے متذکرہ شخصیات کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا،انہوںنے مقتولین حاجی احسان غنی،ملک کامران غنی کے بیٹے بیرسٹرملک سرفراز،ا نکے بھانجے بیرسٹرملک حمزہ عارف،اوربرادری خاند ا ن کے دیگرافرادحاجی ملک عمرفاروق،ملک حفیظ الر حمن ٹیپو،حاجی ملک افتخاراحمد،حاجی ملک نصیرالد ین ،چوہدری خضرمحمود،حاجی ملک عالمگیر،ملک سعیدبہا در،ملک مامامشتاق،چوہدری نثاراحمدتوحیدی،ملک غلام صمدانی،ملک رضوان ،سے اظہارتعزیت کیا،او رکہاکہ مقتولین نے زندگی بھرعام لوگوںکی زندگی میںآسانیاںپیداکرنے کیلئے کامیاب کاو شیں کیں،یہی وجہ ہے کہ آج ہزاروںکی تعداد میںلو گ ان کی وفات پراظہارتعزیت کیلئے بھڈانہ گاو ںجمع ہورہے ہیں،دریںاثناء ذیلدارسیدظہیرا لحسن شاہ،پیرزادہ سیدسلطان شاہ کاظمی،سیدحسنین شاہ کاظمی،ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھوک نادر ،راجہ گلنوازعباسی،ملک نصرت محمودآف چھوکر،حاجی ابراردلدارخان آف سالارگاہ،نے بھی بھڈانہ گاو ںجاکرحاجی ملک عمرفاروق اورحاجی ملک عا مر شہزا دسے اس سانحہ پردلی دکھ اورہمدردی کااظہارکیا۔ 

ای پیپر دی نیشن