گلگت بلتستان ( نمائندہ خصوصی ) مومنہ چیمہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سکول کی سنگ بنیاد رکھی گئی۔کالم نگار نوائے وقت اور‘‘مومنہ چیمہ فائونڈیشن ‘‘ کی بانی طیبہ ضیا چیمہ کی جانب سے بلتستان کے ضلع شگر کے دیہات چھورکاہ میں سنگ بنیاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ معزز مہمانان گرامی بلتستان بالخصوص ضلع شگر سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ 5 سو افراد کی اس تقریب میں مومنہ چیمہ سکول کے طلبا و طالبات ان کے خاندان ،اساتذہ کا سٹاف ، تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سرکردگان اور چھورکاہ کے نواحی دیہاتوں کے مکین مدعو تھے۔ مومنہ چیمہ فائونڈیشن گلگت بلتستان کے پراجیکٹس منیجر عبد اللہ ناصر شگری نے فائونڈیشن کے پانی ،صحت اور تعلیمی فلاحی منصوبوں کی تفصیل بیان کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن ذوالفقار علی نے گلگت بلتستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا عزم ظاہر کرتے ہوئے مومنہ چیمہ تعلیمی پراجیکٹ کی بھی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے دیگر مہمانان گرامی صدر مسلم لیگ ن ( ضلع گانچھے) رضا الدین مدنی ،صدر پیپلز پارٹی بلتستان اور سابق وزیر صحت عمران ندیم، چیئرمین امن کمیٹی ضلع شگر سید عبد اللہ، امن کمیٹی اہل تشیع ضلع شگر شیخ زکاوت علی، سابق ڈی آئی ایس اور پرنسپل گرلز ہائی سکول ضلع شگر سید محمد عراقی نے بھی مومنہ چیمہ فائونڈیشن کی بلتستان میں بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ نمائندہ خصوصی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان پروفیسر ڈاکٹر معین حیات چیمہ نے مومنہ چیمہ سکول کی تعمیر اور مقاصد سے متعلق آگاہ کیا۔مہمانان گرامی میں مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ شگر عنایت علی ،پویس حوالدار ضامن پولیس ثاقب ، حاجی نذیر سرکردہ بلقچھن گاؤں ،عبد الرحمن سرکردہ سگلدو ،حاجی شکور سرکرہ سگلدو ،سید مرتضی سرکردہ گمباکھور ،محمد ایوب سرکردہ الچوڑی ،محمد ایوب صدر انجمن تاجران چھورکاہ شگر،سید حسن سرکردہ گمباکھور،شیر زمان سرکردہ شیر محمد چاند ،انجینئر مراد ٹھیکہ دار علی نے بھی شرکت کی۔تقریب کے آخر میں مومنہ چیمہ فائونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی مرحومہ بیٹی کے نام پر بنائی گئی این جی او کا روحانی پس منظر بیان کر کے ماحول کو جذباتی کر دیا۔ ہر آنکھ نم تھی اور مومنہ چیمہ پراجیکٹس کو مزید فروغ دینے کیلئے اہل علاوہ کے عزائم پختہ نظر آئے۔ تقریب کے اختتام پر طالبہ رمیساہ ارم عبداللہ اور بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا اور فائونڈیشن کی جانب سے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
کالم نگار نوائے وقت ،بانی مومنہ چیمہ فائونڈیشن نے چھورکاہ میںسکول کا سنگ بنیاد رکھا
Jul 29, 2024