اسلام اباد(خبرنگار) چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اپنی دو سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے آج عہدے سے سبکدوش ہو جائینگے اس قبل بھی ڈاکٹر مختار احمد چار سال کیلئے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کا دورانیہ چار سال تھا تاہم گذشتہ دور حکومت میں اسے دو سال کر دیا گیا جسکی وجہ سے ڈاکٹر مختار احمد دوسری بار دوسال کیلئے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے ہر تعینات ہوئے ڈاکٹر مختار احمد کو وزیراعظم پاکستان کیجانب سے جولائی 2022 میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن تعینات کیا گیا آج 29 جولائی 2024بروز پیر انکی دوسالہ مدت ملازمت مکمل ہو رہی ہے جسکے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائینگے انکی جگہ نئے چیئرمین کی تعیناتی تک کمیشن کے قانون کے مطابق کسی ممبر کو ایکٹنگ چارج سونپا جائے گا۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد دو سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے آج سبکدوش ہو جائینگے
Jul 29, 2024