پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور

Jul 29, 2024 | 11:17

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور ہو گئی جس کے بعد عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا۔عروبہ کومل کی جانب سے وکیل سردار مصروف نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر دلائل دیے، مقدمے میں پہلے سے دو خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ، عروبہ کومل ایف آئی آر میں میں نامزد بھی نہیں ہیں۔وکیل سردار مصروف کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شبیربھٹی نے عروبہ کومل کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی ۔ایف آئی اے نے دو روز قبل عروبہ کومل کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار کیاتھا ، عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ مریدعباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔  

مزیدخبریں