حزب اللہ کا شتولہ میں اسرائیلی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ

حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی دیہاتوں پراسرائیلی حملوں کے جواب میں شتولہ اور اس کے اطراف کی بستیوں میں اسرائیلی افواج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شمالی اسرائیل کے علاقے شتولہ میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔جنوبی لبنان میں مقبوضہ گولان کے گاؤں مجدل شمس پر میزائل حملے کے بعد اسرائیلی ردعمل کے وقت اور حجم کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تل ابیب نے حزب اللہ پر شہریوں کو نشانہ بنانے اور ہلاکتوں کا الزام عاید کرتے ہوئے اس حملے کا تباہ کن جواب دینے کا عزم کیا ہے۔شمالی قصبے میس الجبل کے مضافات (وادی البیر، کرازان اور الدباکہ) کو بھی توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی دھمکی
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اتوار کے روز ایک میزائل گرنے کے بعد "دشمن پرسخت حملہ" کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے لبنانی حزب اللہ پرالزام لگایا کہ اس کے مقبوضہ گولان پر میزائل حملے میں 12 لڑکے اور لڑکیاں ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد غزہ کی جنگ میں توسیع کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔جبکہ ایران کے اتحادی حزب اللہ نے مجدل شمس کے قصبے پر میزائل حملے کی ذمہ داری سے انکار کیا۔ تہران نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ لبنان میں کوئی بھی نئی فوجی مہم جوئی "غیر متوقع نتائج" کا باعث بن سکتی ہے۔اسرائیلی فوج نےاس واقعے کو 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی شہریوں پر سب سے خونریز حملہ قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن