احتیاطا کچھ پروازیں ملتوی کردی ہیں: لبنانی مڈل ایسٹ ایئر لائنز

Jul 29, 2024 | 12:27

مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر حملے کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان لبنان کی ” مڈل ایسٹ ایئر لائنز“ نے اتوار کو بیروت پہنچنے والی اپنی کچھ پروازوں کے ٹیک آف کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ پروازیں اب اگلے روز اپنی منزل کو پہنچیں گی۔اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج شام لندن، کوپن ہیگن اور مشرق وسطیٰ کے 4 دیگر شہروں سے 6 پروازوں کی روانگی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ کل صبح اڑان بھریں گی۔اس تناظر میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد الحوت نے ”العربیہ“ کو تصدیق کی ہے کہ ہماری کچھ پروازوں کو ملتوی کرنا ایک احتیاطی اقدام ہے اور یہ صرف آج رات کے لیے ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ ہماری پروازوں کو ملتوی کرنا انشورنس کے خطرات کو تقسیم کرنے کے فریم ورک میں آتا ہے

مزیدخبریں