الجزائر میں دو معروف الجزائری اثر و رسوخ والی شخصیات کی ایک ویڈیو نے تنازع کھڑا کر دیا۔ اس کلپ میں وہ دونوں نوٹ جلا کر سالگرہ مناتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔ بہت سے لوگوں نے اس رویے کی مذمت کی۔ سکیورٹی فورسز نے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے مداخلت کی۔للی موستا کے نام سے مشہور سٹار کے ٹک ٹاک پیج پر تقریباً ایک ملین فالوورز ہیں۔ دوسری شخصیت کریم بیراط ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر دارالحکومت الجزائر میں کریم کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی۔ انہوں نے کیک پر کرنسی نوٹوں کو اس طرح لگایا جیسے وہ موم بتیاں ہوں۔لیلیٰ نے اپنے پیج پر جو مختصر ویڈیو پوسٹ کی تھی اس میں دکھایا گیا تھا کہ پارٹی میں ایک گلوکار اور کئی دوستوں نے شرکت کی تھی اور کریم ہزاروں دینار کے درجنوں نوٹوں کو گلے میں ہار کی طرح لگا رہا تھا۔ پھر باقی نوٹوں کو کیک پر لگایا گیا اور اس نے ان نوٹوں کو آگ لگا دی۔
لوگوں میں غم و غصہ
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس ویڈیو نے بہت سے الجزائر کے باشندوں کو اشتعال دلا دیا۔ ان میں سے ایک نے لکھا کہ ایک ایسے وقت میں جب الجزائر کے ہزاروں لوگ غربت کا شکار ہیں اور دوسروں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس طرح پیسے کو جلایا جارہا ہے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ ایسی حرکت ہے جو اشتعال انگیز ہونے کے علاوہ بے معنی ہے۔ اس طرح کوئی خوش کیسے رہ سکتا ہے؟دوسروں بعض افراد نے اس رویے کو کم بُرا سمجھا اور کہا کہ یہ صرف پاگل پن کے لمحات تھے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ کریم یا کوئی اور پیسے کا انتظام ٹھیک کر رہا ہے یا نہیں۔ یہ صرف اس کی خوشی کا اظہار کرنے کا طریقہ ہو سکتا ہے۔
ملوث افراد کی گرفتاری
ویڈیو شائع ہونے کے چند دن بعد سکیورٹی فورسز نے ملوث افراد کو گرفتار کر لیا کیونکہ رقم کو ضائع کرنا الجزائر کے قانون کے مطابق قابل سزا عمل ہے۔حالیہ مہینوں میں الجزائر کے بہت سے اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو جان بوجھ کر یا نادانستہ قانونی غلطیوں کی وجہ سے عدالتی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔