سعودی عرب میں شاہی کمیشن برائے شہر ریاض اور وزارت کھیل نے کنگ سلمان سٹیڈیم اور اس کی کھیلوں کی سہولیات کے لیے مستقبل کے ڈیزائن کا اعلان کردیا۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے اسٹیڈیموں میں سے ایک ہے جو سعودی عرب کا مرکزی ہیڈ کوارٹرز ہوگا۔ قومی ٹیم اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس اور سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔یہ سٹیڈیم ریاض کے شمال میں کنگ سلمان روڈ پر کنگ عبدالعزیز پارک کے ساتھ واقع ہے۔ یہ شہر کے اہم مقامات جیسے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قربت کی وجہ سے ممتاز ہے اور یہ ریاض ٹرین سٹیشن اور مین روڈ سے بھی منسلک ہے۔ یہاں شہر کے تمام حصوں سے پہنچنا آسان ہے۔کنگ سلمان سٹیڈیم اور اس کی کھیلوں کی سہولیات کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سٹیڈیم کی تکمیل 2029 کی چوتھی سہ ماہی میں ہوگی۔ عمومی منصوبہ اور ڈیزائن کا انتخاب "پہاڑی سرزمین" سے متاثر ہوکر اس طرح کیا گیا ہے جو کنگ عبد العزیز پارک کے ساتھ مربوط ہو اور اس میں 96,500 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے کے ساتھ سٹیڈیم کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کو مکمل کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی پائیداری اور سبز عمارتوں کے تقاضے کو پورا کیا گیا ہے۔ اس کو مخصوص عالمی کھیلوں کی فن تعمیر کا آئیکن بنایا جائے گا۔ یہاں انتہائی اہم مقامی اور بین الاقوامی تفریحی تقریبات کی میزبانی کی جائے گی۔کنگ سلمان سٹیڈیم ریاض شہر میں معیار زندگی کو بلند کرنے اور شہر کے معیار کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ دنیا میں رہنے کے لیے موزوں ترین شہروں میں سے ایک بننے کے لیے ریاض کو عالمی درجہ بندی میں بہتر شہر بنایا جائے گا۔
کنگ سلمان سٹیڈیم اور اس کی کھیلوں کی سہولیات کا رقبہ 660,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے ۔ اس میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کی مشق کے لیے سہولیات کی ایک رینج رکھی گئی ہے۔ اس میں تمام عمر کے گروپوں کے لیے دن بھر دستیاب متعدد تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات بھی شامل کئے گئے ہیں۔کنگ سلمان سٹیڈیم میں ہجوم کی گنجائش 92,000 نشستوں پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک شاہی کیبن بھی ہے جس میں 150 نشستیں، 120 مہمان نوازی کے سوئٹ، 300 وی آئی پی نشستیں اور 2200 اہم افراد کی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ سٹیڈیم کو پائیدار کولنگ سسٹم کی وجہ سے ممتاز کیا گیا ہے۔کنگ سلمان سٹیڈیم کے عمومی منصوبے میں 360,000 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے کے ساتھ مرکزی سٹیڈیم کے ارد گرد کھیلوں کی متعدد سہولیات کو شامل کیا گیا ہے۔ جن میں سب سے نمایاں دو ریزرو ٹریننگ فیلڈز، شائقین کی جگہ، ایک انڈور جم، ایک اولمپک سائز کی تیراکی کا پول اور ایک ایتھلیٹکس ٹریک شامل ہے۔