اولیمپک انتظامیہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والے ریڈوانے میساؤد مردوں کے انڈر 73 کلوگرام مقابلے میں ناکام رہے ہیں۔ جوڈو ایونٹ میں ویٹ ان میں ناکام رہنے کے بعد میساؤ کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ میساؤد کے حریف توہر بٹبل نے مقابلہ کو واک اوور سے جیتا ہے۔ جیت کا یہ اعلان 'انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن' نے جاری کیا ہے۔اسرائیلی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ 'میساؤد نے توہر کے مد مقابل آنے سے خود کو دور کیا ہے۔ اسرائیل اولمپک کی اقدار کو بخوبی جانتا ہے اور ہم یہ مقابلہ جاری رکھیں گے۔'جوڈو فیڈریشن انتظامیہ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے الجزائر سے تعلق رکھنے والی فیتھی نورین نے 2021 میں اولیمپک سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ وجہ یہ بنی کہ سرائیلی کھلاڑی بٹبل کے مقابلے سے بچا جا سکے۔ اس فیصلے کے بعد جوڈو فیڈریشن نے اس پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی۔دوسری جانب سوڈانی محمد عبدالرسول بٹبل کے مقابلے کے لیے موجود نہیں تھے۔ باوجود اس کے کہ وہ پہلے سے 32 کلو گرام کے مقابلے میں شامل تھے۔