آئی ٹی کےشعبےمیں حکومت پاکستان کا ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہےجسکے تحت آنے والےپانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالرتک بڑھانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کےترجیحی شعبوں میں سے ہےجس کے فروغ کیلئےایس آئی ایف سی کی ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا، ہدف کوحاصل کرنےکیلئےسٹیٹ بینک نےآئی ٹی کمپنیوں کی بین الاقوامی موجودگی بڑھانے کیلئے”فارن ایکسچینج مینول“ میں ترامیم کیں ہیں۔ آئی ٹی برآمد کنندگان کیلئےمنافع لے جانے کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی، بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی کےشعبے کو وسعت دینے کیلئے مقامی آئی ٹی کمپنیوں کو بیرون ملک ایک سے زائد ادارے قائم کرنیکی اجازت بھی ان ترامیم کا حصہ ہے۔حکومت اور ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت 2019-2024ء کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہونا آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے خوش آئند ہے،یہ ترقی آئی ٹی شعبے کی فعال توسیع اور ملک کی برآمدات کی بڑھوتری میں اہم کردار کی عکاس ہے۔
آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالرتک بڑھانےکا ہدف مقرر
Jul 29, 2024 | 13:47