اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومت کی جانب سے بروقت قانون سازی کو یقینی نہ بنانے پر گزشتہ تین سالون کے دوران 87 آرڈنینس منسوخ ہو گئے تھے گزشتہ سال 2008 ء میں9 آرڈنینس نافذ کیے گئے اور یہ سب بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔ وزارت قانون و انصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالون میں 124 آرڈنینس پیش کیے گئے تھے۔ 2006ء میں نافذ کردہ 43 آرڈنینس میں 2 کے مطابق قانون سازی ہوئی 41 منسوخ ہو گئے۔ سال 2007ء میں 72 آرڈنینس نافذ کیے گئے تھے۔ 35 منسوخ جبکہ 37 محفوظ کر لیے گئے تھے۔ موجودہ دور حکومت میں گزشتہ سال 2008ء میں 9 آرڈنینس نافذ کیے گئے تھے اور یہ سب بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔
منسوخ