باجوڑ ایجنسی میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں چارسکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ چار عسکریت پسند بھی مارے گئے

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے خرکے میں سیکیورٹی فورسزکے اہلکارسرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ عسکریت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا ، فورسزکی جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار حملہ آور ہلاک ، دو زخمی اور دیگر فرار ہوگئے ۔ عسکریت پسندوں کے حملے میں چار اہلکار بھی شہید ہوئےادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری میں قائم سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پررات گئے شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں دو اہلکارزخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے اس کا بھرپور جواب دیا جس میں بارہ شدت پسند ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں
دیرینہ عداوت پرفائرنگ سے کمیونٹی پولیس اہلکارہلاک اورچارراہگیرزخمی ہوگئے۔  

ای پیپر دی نیشن