وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پولیس کی صحافیوں سے بدسلوکی پرانھیں وارننگ دی ہے  ۔  قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرنے پولیس کے رویے کی رپورٹ طلب کرلی

Jun 29, 2010 | 00:27

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں نے ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کے ساتھ پولیس کے رویئے کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر مملکت برائے اطلاعات صمصام بخاری پریس گیلری میں گئے تو صحافیوں نےبتایا کہ سندھ اسمبلی میں پولیس اہلکاروں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے کمیرہ مین کومارا پیٹا جبکہ لاہور میں ایک تھانے کے ایس ایچ او نےبھی صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی ۔ وزرا کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں بھی دو صحافی ایک واقعے کی کوریج کے لئے گئے تو پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا ،جس پروفاقی وزیر داخلہ نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کی وہ ان واقعات کی تحقیقات کرائیں گے ۔
مزیدخبریں