لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی یاسر رضا کی اہلیت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

Jun 29, 2010 | 15:04

سفیر یاؤ جنگ
پی پی تیرہ سے منتخب رکن اسمبلی یاسر رضا کے خلاف ان کے سیاسی مخالف اشتیاق مرزا کی طرف سے دائردرخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس خواجہ امتیاز کی عدالت میں ہوئی ، فاضل جج نے دلائل مکمل ہونے پریاسررضاکی اہلیت سے متعلق کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ  اس مقدمے میں  یاسررضا کی انٹرمیڈیٹ کی سند کو چیلنج کیا گیا ہے ۔
مزیدخبریں