مفاہمت کی سیاست چاہتےہیں اداروں کو کمزور کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد محمد نوازشریف

یہ بات انہوں نےلاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہی ۔ اجلاس میں وزیراعلی محمد شہباز شریف ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان ، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر اہم مسلم لیگی رہنما شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شریف نےکہا کہ عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کیونکہ اداروں کو کمزور کرنا ملکی مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرعوام کی خدمت نہ کرسکے تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے انتظامیہ کو بجلی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

ای پیپر دی نیشن