کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کپواڑہ میں پیش آیا، بھارتی فوج نے الزام لگایا کہ یہ چھ افراد کنٹرول لائن عبور کر رہے تھے اس دوران انہیں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سری نگر،بارہ مولہ اور اننت ناگ میں شہریوں نے بے گناہ افراد کی شہادت پرمظاہرہ کیا اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تیرہ کشمیری زخمی ہوگئے جبکہ سوپور میں بھی کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک اب تک گھروں پرنظربند ہیں جبکہ آج بڈگام میں سید محمد حسن کو بھی حراست میں لےلیا گیا ہے۔