ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، پیپکو حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار نو سوباون میگاواٹ  ہے

Jun 29, 2010 | 18:41

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چار سو اکیاون میگاواٹ جبکہ طلب پندرہ ہزار چار سو تین میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو پانچ سو نوے میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ پن بجلی کے منصوبوں  سے پانچ ہزار ایک سو تیرہ میگاواٹ،تھرمل سے دوہزار دوسو چھبیس میگاواٹ اور آئی پی پیز سے چھ ہزار تینتالیس میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار انہتر میگاواٹ ہے۔ انیس سو میگاواٹ سے زائد کے شارٹ فال کی وجہ سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں چار سے چھ گھنٹے اور دیہات میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے  
مزیدخبریں