شکارپور کی تحصیل خانپور کے قریب تیغان قبائل کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے

Jun 29, 2010 | 20:27

سفیر یاؤ جنگ
بتایا گیا ہے کہ دونوں گروپوں میں طویل عرصے سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔ دونوں گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں وادل تیغانی اور بگن تیغانی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال خانپور منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہےجبکہ دونوں گروپ ایک بار پھر مورچہ بند ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزیدخبریں