میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ بدعنوانی ختم کرنے کی بجائے وکلا کو تقسیم کرنے اورعدلیہ کو نیچا دکھانے پر مرکوز ہے، قبلہ درست نہ کیا تو بھرپور کردارادا کریں گے۔

Jun 29, 2010 | 20:31

سفیر یاؤ جنگ
ایوان وزیراعلٰی لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ اسے وارننگ نہ سمجھا جائے لیکن اگر بدعنوانی کے خاتمے کی بجائے وکلا کو تقسیم کرنے کی کوششیں جاری رہیں تو وہ اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔  نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک اتنی شدید معاشی بدحالی کا  شکار ہے کہ جی ٹونٹی ممالک کی کانفرنس میں ہندوستان کو مدعو کیا گیا لیکن لیکن پاکستان کو دعوت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کارپوریشنوں میں مبینہ طور پر تین سو ارب روپے کی بدعنوانیاں سامنے آچکی ہیں ، مگر کرپشن روکنے کی بجائے کیری لوگر بل کے تحت ایک سو تین ارب روپے کے لئے امریکہ کے سامنے ہاتھ پھیلایا جارہا ہے۔
مزیدخبریں