ہائیرایجوکیشن کمیشن نے نوسو چونتیس ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں تصدیق کے لئے متعلقہ یونیورسٹیوں کو بھجوادیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نو سو چونتیس ڈگریوں میں سے اکیس ڈگریاں مدارس اورچھتیس ڈگریاں غیرملکی یونیورسٹیوں کی ہیں جنہیں متعلقہ اداروں میں بھیج دیا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک سو اکسٹھ ارکان اسمبلی کی ڈگریاں نامکمل دستاویزات کی بناء پرالیکشن کمیشن کو واپس بھجوائی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کے عمل میں دو سے چارہفتے لگیں گے جس کے بعد ان پر کارروائی کا عمل شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن