ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے یہ بات قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے ۔ حکومت، ارکان پارلیمنٹ اورمیڈیا اس سلسلے میں لوگوں کو آگہی دینے کیلئے کردار ادا کریں۔ اس سے پہلے اجلاس کے دوران خودکشیوں پر توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں انسانی حقوق کے وفاقی وزیر ممتاز عالم گیلانی نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس ہے تاہم حکومت کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ تمام مسائل فوری طور پر حل کردیئے جائیں ۔ غربت میں کمی کےلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وسیلہ حق پروگرام کے تحت غریبوں کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
اس موقع پرپیپلزپارٹی کی رکن ڈاکٹرعذرا فضل نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ ان کے عمر رسیدہ والد حاکم علی زرداری کو جھوٹے مقدمات میں کورٹ سے نوٹس جاری کرائے جارہے ہیں۔ اجلاس کے دوران حج کرایوں میں انیس فیصد اضافہ کے سلسلے میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا کہ کرایوں میں اضافہ دیگر اخراجات اوررہاشی اخراجات بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جنوبی پنجاب، عبد الواحد سومرو نے سندھ اور چنگیز خان نے بلوچستان میں پانی کی کمی کے مسائل پر بات کی ۔ پیپلز پارٹی کے رکن ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے دو ارب روپے کی لاگت سے اسلام آباد میں جو یادگار تعمیر کی جارہی ہے اس کے بجائے سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں یونیورسٹی بنائی جائے تو وہ اپنی زمین مفت فراہم کرنے کیلئے تیارہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا