چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ محمد شریف نے کہا ہے کہ وہ اپنے پیشے سےمخلص ہیں، کوئی کرپشن ثابت کردے تو بے شک چوک میں پھانسی لگادی جائے۔

Jun 29, 2010 | 23:01

سفیر یاؤ جنگ
خواجہ شریف نے یہ بات حافظ آباد میں وکلا کے نئے چیمبرز کی تعمیرکے سنگ بنیاد کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بھی بڑا زور لگایا تھا لیکن مجھ پر کرپشن ثابت نہیں کرسکے ۔ جسٹس خواجہ شریف نے کہا کہ وہ ملک کے ساتھ وفادارہیں اور ان کا دامن صاف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور شہبازشریف سے  چالیس سالہ تعلق ہے لیکن یہ تعلق انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ اس موقع پر انہوں نےحافظ آباد ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری کیلئے تین لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا۔
مزیدخبریں