نئی دہلی میں منعقد ہونیوالی اس نمائش کا افتتاح بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کیا ،اس موقع الیکٹرانک اورمکینکل کورکے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل اے کے ایس چنڈیلی نے کہا کہ ان کی کورکی تیارکردہ اینٹی خودکش جیکیٹس دہشت گردی کے خلاف اہم ہتھیار ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیکٹ بارودی مواد کے خلاف کسی بھی غیرملکی ڈیوائس کی نسبت کارکردگی میں بہتر ہے ۔ بھارتی جنرل نے بتایا انتہائی سرد مقام پر ڈیوٹی دینے والے فوجیوں کے لئے نہایت ارام دہ لباس بھی تیار کیا گیا ہے جو منفی تیس سے پچاس ڈگری کے موسم میں استعمال کرنے کے لیے موزوں ہے