امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے ملنے والی معلومات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسامہ بن لادن موت سے قبل القاعدہ پراپنا کنٹرول کھوچکے تھے، عہدیدارکے مطابق القاعدہ پرگرفت کمزور ہونے کے باجود اسامہ چاہتے تھے کہ وہ تنظیم کی سرگرمیوں پر پوری طرح سے ملوث اوراپنا اثرورسوخ برقرار رکھ سکیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اسامہ کے آخری دنوں میں القاعدہ کے نوجوان ارکان ان کے زیر اثر تھے نہ ہی ان کی ہدایت پر عمل کرتے تھے۔