جنگی جنون میںمبتلا بھارت نے امریکہ سے لائٹ ویٹ آبدوز شکن تارپیڈو میزائلوں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈین ٹائمز

بھارتی اخبار انڈین ٹائمزکے مطابق بھارت اپنے بحری علاقوں کی نگرانی کرنے والے طیارے پی اکاسی کو جدید اسلحہ سے لیس کرنےکے لے امریکہ سے ہلکے وزن والے آبدوز شکن تارپیڈومیزائل خرید رہا ہے۔جس پرتین ارب امریکی ڈالرخرچ ہوں گے۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے اِس فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایم کے چون تارپیڈو میزائل کی فروخت سے بھارت اورامریکہ کے باہمی سکیورٹی تعلقات کو فائدہ پہنچے گا۔بھارتی اخبار کے مطابق تارپیڈومیزائل کے حصول کے بعد بھارتی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور بحرِ ہند کی آبی حدود کا تحفظ مؤثر انداز میں ہوسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن