دہشت گردی کیخلاف برسر پیکار مستحکم پاکستان‘ بھارت اور خطے کے مفاد میں ہے : نروپماراﺅ

Jun 29, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لندن (ریڈیو نیوز) بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راﺅ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات دہشت گردی سے پاک ماحول میں بہتر ہوسکتے ہیں پاکستانی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر سے مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے، پیچیدہ تنازعات کا حل مذاکرات کی میز پر تلاش کرنے کی کوشش کی، دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار مستحکم پاکستان بھارت اور خطے کے مفاد میں ہے۔ بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کر رکھا ہے تاہم بھارت نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں پاکستان سے تعلقات تشدد، دہشت گردی سے پاک پرامن ماحول میں ہی بہتر ہوسکتے ہیں۔
نروپما راﺅ
مزیدخبریں