حج کرپشن کیس: ایف آئی اے سے تحقیقاتی رپورٹ طلب۔ سروس اسٹرکچر تبدیل کیا جارہا ہے۔ معاملہ نہایت اہم ہے، نظر انداز نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس

Jun 29, 2012 | 12:37

سفیر یاؤ جنگ
حج کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے سابق تفتیشی افسر اور موجودہ آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کے خلاف ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ حسین اصغر کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر اعظم کو سمری بھیج دی گئی ہے جس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سروس اسٹرکچر تبدیل کیا جارہا ہے۔ معاملہ بہت اہم ہے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت عظمیٰ نے ایف آئی اے کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت تین جولائی تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں