ماہرین کے مطابق سورج پربیک وقت ہزاروں طوفانی بگولے چلتے ہیں جن کا درجہ حرارت لاکھوں درجے سینٹی گریڈ ہے۔

برطانیہ کی شیفیلڈ یونیورسٹی کے پروفیسر روبرٹس ارڈیلی کا کہنا ہے دوربین کے ذریعے حاصل کی گئی فوٹیج میں سورج کی سطح پر طوفانی بگولے اٹھتے نظر آتے ہیں۔ وہ ایک ہزارمیل سے زیادہ چوڑے اور لاکھوں میل بلند ہوتے ہیں۔ ان کی رفتار چھ ہزار میل فی گھنٹہ سے زیادہ ہوتی ہے اور درجہ حرارت لاکھوں درجے سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اس دریافت سے اس سوال کا جواب مل گیا ہے کہ سورج کی فضا اس کی سطح سے زیادہ گرم کیوں ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سورج پر بیک وقت گیارہ ہزار سے زائد طوفانی بگولے چلتے ہیں۔۔۔

ای پیپر دی نیشن