خطے کے حقوق کی آواز بلند کرنے پر وکلاءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: فرازنون

Jun 29, 2013

ملتان (سپیشل رپورٹر) سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے قائد رانا محمدفراز نون نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر سید شہباز علی رضوی سے ہائیکورٹ بار آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی محرومیوں‘ صوبہ کی تحریک اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس وائی پی کے قائد ایوان رانا محمدفراز نون نے ہائیکورٹ بار کے صدر سید شہبازعلی رضوی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے کے حقوق کی آواز اٹھانے پر وکلاءبرادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں