لاہور (نامہ نگار) نصیر آباد کے علاقہ مےں گھر کے سامنے کوڑے سے بھرا شاپنگ بیگ پھینکنے پرخاتون نے اپنے خاوند اور بیٹے کے ساتھ مل کر ہمسائی کو گلا دبا کر قتل کر دیاجبکہ ماں کو بچانے کی کوشش کرنے والے بیٹے کو چھریا ںمار کر شدید زخمی کر دیا۔ نصیر آبادکے علاقہ مکہ کا لونی گلی نمبر چار کی رہائشی 45سالہ کوثر کی اپنی ہمسائی نائلہ کے ساتھ کو ڑے کا شاپنگ بیگ گھر کے سامنے پھینکنے پر لڑائی ہو گئی۔ جس پر نائلہ نے مشتعل ہو کر اپنے خاوند الطاف اور بیٹے دانش کے ہمراہ کوثر کے گھر پردھاوا بول دےا۔ نا ئلہ نے کوثر کو زمین پر گرانے کے بعد اس کے پےٹ پر بےٹھ گئی اور ہاتھوں سے کوثرکا گلہ دبا کر اسے قتل کردیا جبکہ اس دوران اپنی ماں کو بچانے کے لئے کوثر کا 16سالہ بیٹا سلمان آگے بڑھا تو ملزمہ نائلہ کے بیٹے دانش نے چھری کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ نصیر آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمی دانش کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا ہے۔ مقتولہ کوثر کی نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے بھجوا دی ہے اور نائلہ کو گرفتار کر کے مقتولہ کے بھائی اعجاز کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی ہے۔ این این آئی کے مطابق ورثاءاور اہل علاقہ نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم پولیس کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
نصیر آباد: کوڑا پھینکنے پر خاوند اور بیٹے سے ملکر ہمسائی کو گلا دباکر قتل کر دیا
Jun 29, 2013