لاہور (نامہ نگار) حساس ادارے اور لاہور پولیس نے رائے ونڈ کے نواحی علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اہم دستاویزات اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ لاہور میں دہشت گردوں کا ایک گروپ داخل ہو کر سیاسی شخصیات اور حسا س مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتا ہے جس پر حساس ادارے کی ٹیم نے لاہور پولیس کے ساتھ شہر رائے ونڈ کے نواحی علاقے میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 6 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے مبینہ دہشت گردوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ ان کے قبضے سے اہم دستاویزات اور دہشت کر دی مےں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
حساس ادارے اور لاہور پولیس کا رائےونڈ کے نواحی علاقے میں آپریشن، 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار
Jun 29, 2013