ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کو کچھ پتہ نہیں کیا کرنا ہے: چیف جسٹس

Jun 29, 2013

اسلام آباد(اے پی اے )چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں نااہل لاءافسران کی تقرریوں اور عدالت میں مناسب معاونت فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اور کس طرح سے عدالتی معاونت کرنا ہے۔ ملازمین کی فوجی ظفر موج بھرتی کررکھی ہے ۔کام کوئی نہیں کرتا ۔ملازمین کو یہاں سے فارغ کریں اور انہیں اسلام آباد میں کسی اور جگہ شفٹ کریں۔ سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل کے لئے کمرے دیئے گئے ہیں جب تک نا اہل لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو جاتی اس وقت تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی معافی قبول نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں