وزارت داخلہ کے افسر غیرملکیوں سے ملاقات نہ کریں، نثار کی اجلاس میں ہدایت

اسلام آباد (وقت نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیرصدارت اجلاس ختم ہو گیا۔ وزارت داخلہ کے افسروں کی غیرملکیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی اور چودھری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ کے افسر کسی غیرملکی سے ملاقات نہ کریں۔ وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیداروں پر 6 ماہ کیلئے بیرون ملک دوروں پر پاپنبدی عائد کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کو تجاوزات کے خا تمے، سڑ کوں کی تعمیر کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ڈی اے کو بھکاریوں کے خاتمے کی بھی ہدایت کی گئی۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی وفاقی دارالحکومت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کو میڈیا کی مدد سے منشیات کے خاتمے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اور ذیلی اداروں میں ایماندار افسر تعینات کئے جائیں۔ اجلاس میں منرل واٹر بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن اور کچی آبادیوں کے سروے کا حکم دیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کو مشاورت سے قومی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے جولائی میں نیشنل سکیورٹی پالیسی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی پر چودھری نثار نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایف آئی اے کے اندر کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے کارروائی کی جائے جس پر ڈی جی ایف آئی اے مسعود مرزا نے کہا کہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...