ملازم قتل کیس: سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی مبینہ رشتہ دار کے شوہر فہیم شاہ بخاری کی ضمانت منظور

Jun 29, 2013

ملتان(آئی این پی) ملتان کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی مبینہ بھانجی حنا گیلانی کے شوہر فہیم شاہ بخاری کی ملازم قتل کیس میں 3جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ملتان میں حنا گیلانی کے شوہر فہیم شاہ بخاری نے ملازم قتل کیس میں عبوری ضمانت کیلئے مقامی عدالت میں درخواست جمع کرائی،جس پر عدالت نے فہیم شاہ کی 3 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل 13سالہ جمیل کے والد نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا حنا گیلانی کے کام کرتا ہے، وہ لاپتہ ہے، خدشہ ہے کہ اسے قتل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے حنا گیلانی کے گھر چھاپہ مار کر چھت سے لاش بر آمد کر کے منیجر کریم بخش کو گرفتار لیا تھا جبکہ واقعہ کے بعد سے حنا گیلانی تاحال مفرور ہیں۔دوسری طرف پولیس نے گھریلو ملازم کی قبر کشائی کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں