ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ غازیخان کے علاقے چوٹی زیریں میں زیریں میں قبیلے کے سردار نے اپنے منشی عبدالعزیز بوذدار پر 6لاکھ 72ہزار روپے غبن کا الزام لگایا اور کہا کہ رقم ادا کرے ورنہ آگ پر چل کر خود کو بے گناہ ثابت کرے۔ عبدالعزیز نے بتایا کہ وہ غریب ہے، پولیس میں رپورٹ نہیں کرائی، اتنی رقم ادا نہیں کر سکتا آگ پر ہی چلنا پڑے گا۔ ہجبانی قبیلے کے سردار شہباز ہجبانی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے آگ پر چلنے کی کوئی بات نہیں کی وہ جھوٹ بول رہا ہے۔
ڈی جی خان: قبیلے کے سردار کا اپنے منشی پر غبن کا الزام، بے گناہی ثابت کرنے کیلئے آگ پر چلنے کا تقاضا
Jun 29, 2013