لندن (نیٹ نیوز) اگر آپ کے شوہر راہ چلتے کسی اجنبی خاتون کو گھورنے لگیں تو غصہ کرنے کے بجائے معاف ہی کردیں کیونکہ یہ تو مردوں کی جینز میں شامل ہے۔ اسٹرلنگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مردوں کے لئے جانی پہچانی خواتین کے مقابلے میں اجنبی حسینائیں زیادہ پرکشش ہوتی ہیں اور وہ بے اختیار انہیں گھورنے لگتے ہیں۔