عمرعبداللہ غیر مہذب الفاظ استعمال کرنے سے پرہیز کریں : ایل کے ایڈوانی

Jun 29, 2013

نئی دہلی (اے پی اے ) جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ واپس لینے کے معاملہ پر اپنے خلاف جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے غصہ کے پس منظر میں بی جے پی لیڈر ایل کے ایڈوانی نے انہیں تلقین کی ہے کہ وہ دھوکا، چالبازی اور فریب دہی جیسے الفاظ استعمال نہ کریں۔ ڈوانی نے یہ وضاحت بھی کی کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ دفعہ370کی مخالفت کی ہے۔ ڈوانی نے اپنے تازہ تریب بلاگ میں لکھا ہے کہ سوائے جواہر لال نہرو اور کچھ دیگر لیڈروں کو چھوڑ کر کم و بیش پوری کانگریس پارٹی نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیئے جانے کی شدت سے مخالفت کی تھی۔

مزیدخبریں