فون ہیکنگ: برطانوی اخبار کے دو سابق مدیروں سمیت پانچ ملازمین کی مقدمے کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

Jun 29, 2013

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) برطانوی اخبار نیوز آف دی ورلڈ کے دو سابق مدیروں سمیت پانچ ملازمین کی فون ہیکنگ کے الزامات میں ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں جولائی سال دو ہزار گیارہ میں فون ہیکنگ سکینڈل کے بعد ایک سو اڑسٹھ سال سے شائع اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اخبار نیوز آف دی ورلڈ بند ہوگیا تھا۔ لارڈ چیف جسٹس لارڈ جج کی جانب سے اپیل کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اس مقدمے کی کارروائی ستمبر سے شروع ہو گی۔

مزیدخبریں