چند آئی پی پیز نے حکومت سے ایم او یوز پر دستخط سے انکار کر دیا: ذرائع

Jun 29, 2013

اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) باخبر ذرائع کے مطابق بجلی کے بحران کے حوالے سے چند آئی پی پیز نے حکومت سے رقم کی وصولی کے حوالے سے ایم او یوز معاہدوں پر دستخط سے انکار کر دیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق حکومت نے ان آئی پی پیز سے کہا ہے کہ وہ عدالتوں میں دائر مقدمات واپس لے لیں مگر انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق 1994ءمیں قائم آئی پی پیز کے حکومت نے 200ارب روپے دے کر حساب کلیئر کر دیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے دی نیشن کو بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں آئی پی پیز کو 326بلین روپے ادا کئے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں