بھارتی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں دوگنا اضافے کی منظوری دیدی شدید سیاسی اثرات کا خدشہ

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی حکومت نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں دوگنا اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ گذشتہ تین سال میں پہلی مرتبہ بڑھائی گئی قیمتوں کے اگلے سال ہونے والے انتخابات کے تناظر میں شدید نوعیت کے سیاسی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ معاشی معاملات کی کابینہ کمیٹی نے اعلان کیا کہ گیس کی قیمت کو 4.2ڈالر فی یونٹ سے بڑھاکر اگلے سال اپریل تک 8ڈالر فی یونٹ کر دیا جائیگا۔ خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تیل ایم ویرپا نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق یکم اپریل 2014ءکو ہو گا اور یہ فیصلہ اگلے پانچ سال تک نافذ رہیگا۔ بھارت میں اگلے سال کے وسط میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران مہنگائی میں دوگنا اضافے کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں اضافہ انتخابی نتائج پر گہرے اثرات ڈالے گا۔

ای پیپر دی نیشن