پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، کئی بار ٹارگٹ کلنگ کی رپورٹس مانگیں، لیکن تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیتا ہوں، پولیس نے حالات بہتر نہ کئے تو پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے جائیں گے۔ پولیس میں چند دنوں میں انٹیلی جنس ادارہ قائم کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعاون کرے جس مینڈیٹ سے آئے اس کی تکمیل کے لئے سنجیدہ ہیں۔ پارلیمنٹرینز کے ذاتی کاروبار پر پابندی کا نظام لا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے کہا ہے کہ لاہور کو مثالی شہر بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہر کی ترقی کیلئے شہباز شریف کے نقش قدم پر چلوں گا۔
پشاور کی ترقی کے لئے شہباز شریف کے نقش قدم پر چلوں گا: پرویزخٹک
Jun 29, 2013