لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 15 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید علی زیدی ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک کو سیکرٹری لائیو سٹاک کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ وقاص علی محمود تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ محمود حسن تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس تعینات کیا گیا ہے۔ عثمان علی خان تعیناتی کے متنظر تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری صحت تعینات کیا گیا ہے۔ احسان اللہ بھٹہ تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز تعینات کیا گیا ہے۔ احمد جاوید قاضی تعیناتی کے منتطر تھے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد محمود سابق ہوم سیکرٹری کو وفاقی وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عامر جان ڈائریکٹر ایڈمن فرانزک سائنس لیبارٹری کے تبادلے کے احکامات کینسل کر دئیے گئے ہیں۔ محمد عثمان جن کی خدمات ڈی جی ایل ڈی اے کے پاس تھیں کو ایڈیشنل سیکرٹری سکولز تعینات کیا گیا ہے۔ معظم اقبال ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ثمینہ رائے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے لوکل گورنمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ راجہ ظفر اقبال ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شبیر بھٹی تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد زاہد اقبال تعیناتی کے منتطر تھے کو ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکیشن بیورو تعینات کیا گیا ہے۔ بابر امین بابر تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثناءپنجاب حکومت نے 44 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فاروق حیدر عزیز اے سی ساہیوال او ایس ڈی، طارق خان عزیز اے سی سرگودھا سے اے سی ساہیوال، مصور عباس شاہ اے سی سیلن والی او ایس ڈی، سادیہ علی اے سی شاہ پور سے اے سی سیلن والی، آصف اقبال چوہان سیکشن آفیسر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے اے سی شاہ پور، محمد شعیب اے سی عیسیٰ خیل سے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا، احسان اللہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی ای ایس آر پی اٹک سے اے سی عیسیٰ خیل، کیپٹن (ر) الطاف حسین اے سی میانوالی او ایس ڈی، راجہ محمد اشرف ڈی ایم او پی ای ایس آر پی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اے سی میانوالی، مشتاق حسین اے سی فیصل آباد او ایس ڈی، ظہیر انور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا سے اے سی فیصل آباد سٹی، مسٹر شکیل احمد بھٹی اے سی ماڈل ٹاﺅن لاہور او ایس ڈی، عمان انور اے سی شرقپور سے اے سی ماڈل ٹاﺅن لاہور، نوید حسین اے سی کوٹ ادو سے او ایس ڈی، محمد نصراللہ خان سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے اے سی کوٹ ادو، احمد نواز اے سی چیک جمرو او ایس ڈی، فیصل عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ پنجاب لاہور سے اے سی چیک جمرو، علی اکبر اے سی پھالیہ او ایس ڈی، وحید ارجمن ضیاءاے سی پنڈی بھٹیاں سے اے سی پھالیہ، ضیغم نواز اے سی سیالکوٹ او ایس ڈی، مظہر اقبال اے سی سرائے عالمگیر سے اے سی سیالکوٹ، سامعیہ سلیم اے سی لاہور سٹی او ایس ڈی، سائرہ عمار اے سی شیخوپورہ سے اے سی لاہور سٹی، سندس ارشاد اے سی راﺅنڈ او ایس ڈی، عثمان غنی اے سی صفدر عباد سے اے سی راﺅنڈ، نبیلہ عرفان اے سی لاہور کینٹ او ایس ڈی، طارق منظور اے سی ننکانہ سے اے سی لاہور کینٹ، عبداللہ نیر شیخ اے سی ڈیپالپور او ایس ڈی، رانا شکیل اسلم اے سی عارف والہ سے اے سی دیپالپور، فلک شیر اے سی لودھراں سے او ایس ڈی، قاضی اعجاز احمد اے سی اٹھارہ ہزاری سے اے سی لودھراں، شکیل احمد اے سی جام پور او ایس ڈی، عبدالرﺅف سیکشن آفیسر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے اے سی جام پور، عبدالفتح اے سی مظفر گڑھ سے او ایس ڈی، سجاد حسنین اے سی ڈیرہ غازیخان سے اے سی مظفر گڑھ، عبدالغفار اے سی خان پور سے او ایس ڈی، سمیرا ربانی جنر ل اسسٹنٹ ریونیو کلکٹر رحیم یار خان سے اے سی خانپور، سہیل اختر اے سی حافظ آباد سے اے سی وزیرآباد، نعیم اللہ بھٹی اے سی بوریوالا او ایس ڈی، سیف اللہ ساجد اے سی ساہیوال سے اے سی بوریوالا، محمد یاسر اے سی نوشہرہ ورکاں سے اے سی پنڈی بھٹیاں، محمد زاہد اکرام اے سی شور کوٹ سے او ایس ڈی، عمران قریشی او ایس ڈی سے اے سی شورکوٹ اور شاہر مجید خان او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں حکومت پنجاب نے 6 محکموں کے سیکرٹریوں کو گریڈ 21 میں ترقی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ترقی کے بعد ان کو موجودہ عہدوں پر ہی کام کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان الٰہی چیئرمین پی اینڈ دی، الطاف ایزد خان سیکرٹری پاپولیشن، احسن اقبال سیکرٹری صحت، شمائل احمد خواجہ ممبر بورڈ آف ریونیو، اعظم سلیمان خان سیکرٹری ہوم، زاہد سعید سیکرٹری ایریگیشن شامل ہیں۔
لاہور+ اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے خان بیگ کو آئی جی پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ وہ بطور ایڈیشنل آئی جی پنجاب اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ گریڈ 21 کے افسر سکندر احمد رائے کو چیئرمین نیشنل ٹرسٹ فار پاپولیشن ویلفیئر تعینات کر دیا۔ گریڈ 21 کے افسر عبدالخالق کو چیئرمین نیشنل ٹرسٹ فار ڈس ایبل تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 21کے افسر امتیاز حسین قاضی جو پرنسپل ایڈوائزر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ تعینات ہیں کا کنٹریکٹ ایک ماہ بعد ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ تین افسران راحیل احمد صدیقی جودت ایاز جائنٹ اور میاں وحید الدین کی خدمات خیبر پختونخواہ حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ یونس دھاغہ کو چیف سیکرٹری بلتستان تعینات کر دیا گیا۔ وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ کو بطور مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خان بیگ 25مئی 2013ءسے بطور قائم مقام آئی جی پنجاب فرائض انجام دے رہے تھے۔ دریں اثناءاین این آئی کے مطابق وفاقی حکومت نے منیر احمد بدانی کی جگہ یونس ڈھاکا کو نیا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گلگت بلتستان کے بیس کیمپ میں 10غیرملکی سیاحوں سمیت 11افراد کے قتل کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان منیر احمد بدانی اور آئی جی عثمان زکریا کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔