کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پرعملدرآمد سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے عدالت میں سزائے موت سے متعلق جواب داخل کروا دیا۔ وفاق نے جواب جمع کرایا کہ صدرکو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی ملزم کی اپیل منظور یا مسترد کریں۔ پھانسی کی سزاﺅں پر یکساں پالیسی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر نے 30 جون تک آرڈیننس کے ذریعے موت کی سزاﺅں پر عملدرآمد روک رکھا ہے۔
سزائے موت عملدرآمد