کراچی (ثناءنیوز) سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی سے جواب طلب کرلیا۔ آفاق احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ عمرہ کی سعادت کے لیے جانا چاہتے ہیں ۔لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کو کلیئر قرار دے چکے ہیں لہذا ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر 10 جولائی تک وزارت داخلہ اورایف آئی اے امیگریشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔
آفاق احمد/ نوٹس